نوشہرہ‘قومی محاذ کا زیر تعمیر نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس میں غیر منصفانہ غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘نعرے بازی

جمعہ 13 فروری 2015 23:56

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء )نوشہرہ قومی محاذ کا زیر تعمیر نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس میں غیر منصفانہ غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مظاہرے کی قیادت نوشہرہ قومی محاذ کے چےئرمین اختیار ولی خان، عبدالحق، عادل خان، راشد منہاس اور دیگر کررہے تھے مظاہرین نے بینرز ، پلے کارڈ اور سیاہ جھنڈیاں اٹھا رکھے تھے جس پر بھرتیوں میں چہیتوں کو نوازنے اور پی کے 14و بالخصوص نوشہرہ کلاں نظر انداز کرنے کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نوشہرہ مردان روڈ کو چار گھنٹوں تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا نوشہرہ مردان روڈ پر ٹریفک جام گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہی مظاہرین کا صوبائی حکومت کو پی کے 14اور نوشہرہ کلاں کے عوام کو بھرتیوں میں 75فیصد کوٹہ دینے کا الٹی میٹم بصورت دیگر صوبائی حکومت کا نوشہرہ کلاں اور پی کے 14کے عوام کو نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس کی بھرتیوں میں نظر اندازی پر بنی گالا اور وزیراعلیٰ ہاوٴس تک لانگ مارچ کی دھمکی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نوشہرہ قومی محاذ کے چےئرمین اختیار ولی خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نوشہرہ میں زیر تعمیر میڈیکل کمپلیکس میں پی کے 14اور نوشہرہ کلاں کے عوام کو مسلسل نظرانداز کررہا ہے اور غیر قانونی و غیر منصفانہ طورپر حلقہ پی کے 13کے چہیتوں کو بھرتی کررہا ہے جو کہ پی کے 14اور نوشہرہ کلاں کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم وزیادتی ہے اگر ہسپتال میں بھرتیوں کا یہی حال رہا تو نوشہرہ کلاں کے عوام اور نوشہرہ قومی محاذ جیل بھرو تحریک شروع کردے گا وزیراعلیٰ اس سے قبل بھی سیلاب متاثرین کی بجائے اپنے حلقے کے منظور نظر افراد کو سینکڑوں کی تعداد میں وطن دے چکا ہے جو نوشہرہ کلاں کی حق تلفی تھی ہم نے اس وقت بھی ظلم کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور آج بھی ظلم کے خلاف میدان میں اترے ہیں میرٹ کے دعویداروں نے میرٹ کی خود دھجیاں اڑانا شرو ع کررکھی ہے اگر نوشہرہ کلاں کو بھرتیوں میں 75فیصد کوٹہ نہ دیاگیا تو زیر تعمیر ہسپتال کی افتتاحی تقریب ڈنڈا بردار فورس کے ذریعے رکوا دیں گے۔