حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا، (ن)لیگ نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا ، ناکام سکیموں پر عوام کا قیمتی سرمایہ و وقت ضائع کر رہی ہے،

پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی کا بیان

جمعہ 13 فروری 2015 23:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا، (ن)لیگ نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا ، ناکام سکیموں پر عوام کا قیمتی سرمایہ و وقت ضائع کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے بجلی اور گیس کی لو ڈشیڈنگ، مہنگائی، بیر وزگاری ، بد امنی ، دہشت گردی ، لا قانونیت ، خو دکشیاں، اغوا بر ائے تاوان عوام کا مقدر بن چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مسائل حل کرنے کے لئے صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا اس کے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے، انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے، دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ تشویش کا سبب ہے موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے صرف باتیں کر رہی ہے عملی طور پر کچھ نہیں کیا جا رہا۔

متعلقہ عنوان :