اوکاڑہ ، نوجوان نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر محبوبہ کے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

جمعہ 13 فروری 2015 23:54

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) اوکاڑہ کے نواح میں پکڑے جانے پر محبوبہ کے شوہر کو فائر مار کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ راجو وال کے رہائشی سلیم ولد رحمت کے نسیم بی بی زوجہ اشرف کے ساتھ نا جائز تعلقات تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ نسیم بی بی سلیم کے ساتھ ایک مرتبہ فرار ہو گئی تھی۔تاہم اسے واپس لایا گیا تھا۔وقوعہ کے روز سلیم طے شدہ پروگرام کے مطابق صبح چار بجے نسیم بی بی سے ملنے آیا دونوں قابل اعتراض حالت میں تھے کہ نسیم بی بی کے شوہر اشرف کی آنکھ کھل گئی جس پر سلیم نے فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے اشرف موقع پر جاں بحق ہو گیا۔پولیس تھانہ حجرہ مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :