(ن)لیگ خیبرپختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ کو غلطی سے ”گونوازگو“ کا نعرہ لگانے پر سینٹ کا ٹکٹ نہیں دیا گیا، یہ ناانصافی ہے،

پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل کا بیان

جمعہ 13 فروری 2015 23:50

(ن)لیگ خیبرپختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ کو غلطی سے ”گونوازگو“ کا نعرہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ (ن)لیگ خیبرپختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ کو غلطی سے ”گونوازگو“ کا نعرہ لگانے پر سینٹ کا ٹکٹ نہیں دیا گیا جوناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیر صابر شاہ مسلم لیگ(ن) کے ایک متحرک رہنما جنکی پارٹی خدمات بھی لازوال ہیں اسکے باوجود انہیں متبادل امیدوار کے طور پرسامنے لانا آمرانہ سوچ کا مظہر ہے، سابق وزیر اعلیٰ سرحد کو ڈی چوک دھرنوں کے دوران عمران خان کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں غلطی سے ”گونواز گو“ کے نعرے لگانے کی سزا دی گئی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہاپیر صابر شاہ نے مسلم لیگ (ن) کے پی کے کی صدارت چھوڑنے کا فیصلہ بروقت کیا،مسلم لیگ(ن) اوردیگر بڑی سیاسی جماعتوں میں مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنان کی کوئی عزت نہیں ہے،انہوں نے کہا جلاوطنی کے دوران حرم پاک اور مدینہ منورہ میں بیٹھ کرجھوٹے وعدے کرنیوالے شریف برادران اقتدار کے نشہ میں سب کچھ بھول چکے ہیں اور گونگا بہرہ بننے سے انکار کرنیوالے اپنے مخلص ساتھیوں کو دیوار کیساتھ لگایا جارہا ہے،محمد جمیل نے مزید کہا دن رات جمہوریت کا راگ الاپنے وا لی برسراقتدار سیاسی جماعتوں میں دور دور تک جمہوریت نظر نہیں آرہی ۔

متعلقہ عنوان :