آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات ، علاقائی صورتحال ،دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات پربات چیت، پاک فوج اور چینی وفد کے درمیان بھی مذاکرات ،

وانگ ژی نے جی ایچ کیو میں یادگارشہداپرپھول چڑھائے ، شہداکوخراج عقیدت پیش کیا ، آئی ایس پی آر

جمعہ 13 فروری 2015 23:46

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات ، علاقائی صورتحال ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کے درمیان ملاقات میں علاقائی صورتحال اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات پربات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے یہا ں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات پربات چیت کی گئی ۔

ملاقات میں چینی وزیرخارجہ نے آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت اور حاصل ہونیوالی کامیابیوں کوسراہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور چین کے درمیان وفود کی سطح پربھی گفتگوہوئی جس میں دونو ں اطراف سے سینئر حکام نے شرکت کی ۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پروانگ ژی نے یادگارشہداپرپھول چڑھائے اورخطے میں امن و استحکام کے لئے قربانیاں دینے والے پاک فوج کے شہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔