مہاجر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایئر پورٹ سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ،

نحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کے ساتھ رعایت برتی گئی تو کراچی میں امن قائم نہیں ہوسکے گا ، آفتاب حسن، خالد احمد

جمعہ 13 فروری 2015 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) مہاجر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایئر پورٹ سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔پریس کلب پہنچنے پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما آفتاب حسن اور خالد احمد نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کے ساتھ رعایت برتی گئی تو کراچی میں امن قائم نہیں ہوسکے گا ۔ آرمی چیف اور وزیر اعظم نوا ز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ پشاور اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث عناصر کو سر عام پھانسی دی جائے ۔

وہ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔مظاہرے میں کارکنان نے بڑی تعداد شریک تھی جنھوں نے ہاتھوں میں بینرز او ر پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے ۔ آفتاب حسن کا کہنا تھا کہ سانحہ طاہر پلازہ،12مئی واقعے میں کسی مدعی کی ضرورت نہیں ،واقعے میں ملوث عناصر کو سب جانتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی کو اسلحے سے پاک بنایا جائے ، پولیس او ر رینجرز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو بھی بے نقاب کیا جائے ۔

اس موقع پر مظاہرین نعرے بازی بھی کر رہے تھے ۔ مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما نے کہا کہ حکومت سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنا ئے ،اگر کسی مصلحت پسندی سے کام لیا گیا تو شہر کے حالات کبھی ٹھیک نہیں ہوسکیں گے ۔ ان رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی بھی قسم رعایت نہ برتی جائے اور سانحے کے زمہ داروں کو سر عام پھانسی دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :