سینٹ کے انتخابات سٹاک مارکیٹ کاکمبی نیشن لگ رہاہے، بابراعوان ،

انتخابات کیلئے ٹکٹ یاتوسفارش پردیئے جاتے ہیں یاپھراپنوں کونوازاجاتاہے، گفتگو

جمعہ 13 فروری 2015 23:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنمااورمعروف قانون دان بابراعوان نے کہاہے کہ سینٹ کے انتخابات سٹاک مارکیٹ کاکمبی نیشن لگ رہاہے ،ٹکٹ کیلئے کئی سندھی پوٹھوہاری اورپنجابی سندھی بن رہاہے ،انتخابات براہ راست ہونے چاہئیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سینٹ پاکستان کاایوان بالاہے ،جس میں صوبوں کی برابرنمائندگی ہے ،اوریہ نمائندگی آبادی کے تناسب سے نہیں بلکہ صوبوں کے برابرحقوق کے باعث ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سینٹ کے انتخابات کیلئے ٹکٹ یاتوسفارش پردیئے جاتے ہیں یاپھراپنوں کونوازاجاتاہے اورساری جماعتیں چیخ کرکہہ رہی ہیں کہ پیسہ استعمال ہورہاہے ،پنجاب کی حکمران جماعت نے تودے ڈمپنگ گراوٴنڈبنادیاہے اورجوشخص سندھ سے نہیں جیت سکااسے پنجاب سے سینٹ کاٹکٹ دیاجارہاہے ،ادھرسندھ والے پنجاب کے لوگوں کوٹکٹ دے رہے ہیں ،بلوچستان میں حکمران جماعت کے ایک صاحب کے دوعزیزوں کوٹکٹ دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاق میں حکمران جماعت نے اپنے کارکنوں کونظراندازکیاایک ٹکٹ خیبرپختونخواہ کے اقبال ظفرجھگڑاکومل گیاجوساری عمرصوبے سے انتخاب لڑتے رہے اوراب انہوں نے ایک سرٹیفکیٹ دیاہے وہ اسلام آبادمیں رہائش پذیرہیں ،دوسراٹکٹ راحیلہ مگسی کوملاجوسندھ سے تعلق رکھتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اورپاکستان کی عدلیہ کومتوجہ کرناچاہتاہوں کہ قانون کے مطابق جوشخص غلط یاجھوٹابیان دے اورجورشوت لے یارشوت دے یارشوت کاوعدہ کرے توبھی رشوت خورہے ،سینٹ کے انتخابات کااہل نہیں اگرانتخابات لڑنے ہیں توپھراس میں ہارجیت توہوتی ہے ،لیکن ہارس ٹریڈنگ اوراس طرح کے ٹکٹوں کی تقسیم سے برابرکی نمائندگی نہیں رہتی ۔

انہوں نے کہاکہ ٹکٹیں قانون کے مطابق دی جانی چاہئیں اورسینٹ کے انتخابات کوصوبائی اسمبلیوں کے ذریعے بالواسطہ کے بجائے براہ راست ہوناچاہئے۔