دہشتگرد کمزور ہورہے ہیں سانحہ حیات آباد بزلانہ کاروائی اور دہشتگردوں کی بوکھلاہٹ ہے ، دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان سے انہی کی زبان میں نمٹنا ملک کی بقاء کیلئے لازمی ہوچکا ہے ،پاکستان سنی تحریک سمیت تمام محب وطن جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یکجا اور پاک فوج کے ساتھ ہیں،پشاور کے شہر حیات آبادمیں امام بارگاہ و مسجد کے باہر بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،دین اسلام ہمیں امن ،محبت،بھائی چارگی ،برداشت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے،

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی پشاور دہشتگرد حملہ کی مذمت

جمعہ 13 فروری 2015 23:40

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگرد آخری ہچکیاں لے رہے ہیں ،دہشتگرد دن بدن کمزور ہورہے ہیں سانحہ حیات آباد بزلانہ کاروائی اور بوکھلاہٹ ہے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،وفاقی وصوبائی حکومتیں مذمت سے کام نہ چلائیں دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان سے انہی کی زبان میں نمٹنا ملک کی بقاء کیلئے لازمی ہوچکا ہے ،پاکستان کے امن اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے مثبت فیصلے کئے جائیں،دہشتگرد ہمارے مذہب کے چور ہیں ۔

جمعہ کو پشاور میں حیات آبادمیں امام بارگاہ و مسجد کے باہر بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے بیرؤنی آقاؤں کے اشاروں پر اسلام اور پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،ضرب عضب آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیے پاکستان سنی تحریک سمیت تمام محب وطن جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یکجا اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف علماء کرام ،مشائخ عظام اور ہر پاکستانی کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا،سانحہ پشاور کی رپورٹ آئی ایس پی آر کی جانب سے منظر عام پر آنے کے بعد پشاور حیات آبادمیں دھماکے دہشتگردوں کی بوکھلاہٹ اور مسیج ہے کہ یہ کمزور ہوچکے ہیں ،انہوں کہا کہ ملک کی بقاء وسلامتی کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کرینگے ،عوام میں رہ کر عوامی مسائل اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے ،ملک چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں ہمارا جینا مرنا اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی ہے ،انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کو تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک وقوم اور مذہب کے دشمن دہشتگرد جلد از جلد اپنے انجام کو پہنچ سکیں ،فرقہ واریت ملک کے لئے زہر قاتل ہے ،دین اسلام ہمیں امن ،محبت،بھائی چارگی ،برداشت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے ۔