گلگت‘ شیعہ علماء کونسل گلگت کے زیر اہتمام پشاور حیات مسجد پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرے

گلگت میں پونیال روڈ میں پشاور واقعہ کیخلاف ٹائر نذر آتش کر کے احتجاج ‘ شدید نعرے بازی ، ملک دشمن عناصر نے پشاور میں نمازیوں کو شہید کر کے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ‘دہشتگرد ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں پشاور مسجد پر حملہ ملکی سلامتی پر حملہ ہے دہشتگردوں کے سرپرستوں کو گرفت میں لائے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا سابو وزیر برقیات و نائب صدر اسلامی تحریک دیدار علی کامظاہرے سے خطاب

جمعہ 13 فروری 2015 23:40

گلگت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) شیعہ علماء کونسل گلگت کی جانب سے پشاور حیات مسجد پر حملے کیخلاف گلگت اور دنیور میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔گلگت میں پونیال روڈ میں پشاور واقعہ کیخلاف ٹائر نذر آتش کر کے احتجاج کیا گیا ۔اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابو وزیر برقیات و نائب صدر اسلامی تحریک دیدار علی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے پشاور میں بے گناہ نمازیوں کو شہید کر کے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ۔

دہشتگرد ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں پشاور مسجد پر حملہ ملکی سلامتی پر حملہ ہے دہشتگردوں کے سرپرستوں کو گرفت میں لائے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ حالات کے پیش نظر عبادت گاہوں کی سیکورٹی کو سخت کیا جائے ۔پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف پورے ملک میں آپریشن کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن امامیہ کے رہنماؤں فقیر شاہ اور کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں عالمی قوتیں ملوث ہیں آئے روز عبادت گاہوں پر حملے ہو رہے ہیں جس سے نمازی بھی غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ۔

واقعے میں ملوث اسلام دشمن عناصر کو بے نقاب کیا جائے ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنما شیخ ناصر حسین نے بھی خطاب کیا ۔ دنیور علمبردار چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ قیصر اور چےئرمین مشتاق نے سانحہ حیات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :