جے یو پی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 21 فروری کو طلب، پیر اعجاز ہاشمی صدارت کریں گے

جمعہ 13 فروری 2015 23:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) جمعیت علما پاکستان کی مرکزی اور صوبائی شوریٰ پنجاب کا مشترکہ اجلاس 21۔ فروری کو لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ جامعہ رضویہ فردوس مارکیٹ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کریں گے۔

(جاری ہے)

جس میں ملکی سیاسی صورت حال،گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک حرمت رسول کی مہم ،اتحاد اہل سنت ، جے یوپی کی رکنیت سازی مہم اوریوم تاسیس کے پروگراموں کو زیر بحث لایا جائے گا۔

اجلاس میں شاہ اویس نورانی، قاری زوار بہادر، فیاض خان اور دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رشید رضوی کے مطابق اجلاس دہشت گردی کے خلاف جنگ اور موجودہ سیاسی صورت حال میں اہمیت کا حامل ہوگا جس میں جے یو پی کا آئندہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔