صوابی ‘مرغز میں ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا‘ مقدمہ درج

جمعہ 13 فروری 2015 23:21

صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء)مرغز ضلع صوابی میں ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا ۔ پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق موضع مرغز گاڑ میں جمعہ کی شام نورا لا سلام نامی شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا پولیس کے مطابق مقتول حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آئے تھے وہ قتل کے ایک مقدمے میں پابند سلاسل تھے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔