دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم کومتحدہوناہوگا,سراج الحق،

قوم مباحثوں سے تنگ آچکی ،اب نتیجہ چاہتی ہے، امیر جماعت اسلامی

جمعہ 13 فروری 2015 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ یہ وقت ایک دوسرے پرالزام تراشی اورگریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کانہیں ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم کومتحدہوناہوگا،قوم مباحثوں سے تنگ آچکی ،اب نتیجہ چاہتی ہے ،پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے دوستی کاہاتھ بڑھایالیکن بھارت نے پاکستان کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ یہ وقت ایک دوسرے پرالزام تراشی اورایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ ڈالنے کانہیں دہشتگردی اوربدامنی کے خاتمے کیلئے قوم کومتحدہوناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہماری قوم اپناکرداراداکررہی ہے اورذمہ داری نبھارہی ہے ،قوم بحث مباحثے سن کرتنگ ہوچکی ہے عوام اب نتیجہ چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج کے مسائل کی جڑمشرف ہے ،مشرف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی مسائل پیداہوئے اورسابقہ حکومت کے بعدموجودہ حکومت نے بھی مشرف کی پالیسی کودوانگ دے رکھاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں آج اپنے پاوٴں پرکھڑاہونے کی ضرورت ہے ،بھارت سے بہترتعلقات کیلئے ہمیں کشمیرسمیت تمام مسائل کوحل کرناہوگا۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے دوستی کاہاتھ بڑھایاہم نے کبھی کرکٹ ڈپلومیسی کی کبھی پیازاورکبھی بس ڈپلومیسی کی ،لیکن بھارت نے ہمیشہ پاکستان کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی اورکوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا

متعلقہ عنوان :