کیبنٹ کمیٹی برائے نجکاری نے نیشنل پاورکنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈکے حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیدی

جمعہ 13 فروری 2015 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) کیبنٹ کمیٹی برائے نجکاری نے نیشنل پاورکنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈکے حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیدی ،کیبنٹ کمیٹی کااجلاس زیرصدارت اسحاق ڈارمنعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر،چیئرمین بورڈلف انوسٹمنٹ مفتاح اسماعیل چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیراوردیگرافسران نے شرکت کی ۔چیئرمین نجکاری کمیشن نے کابینہ کے ممبران کوبتایاکہ نیشنل پاورکنسٹرکشن کارپوریشن کے حصص کی فروخت کیلئے فنانشل ایڈوائزرکاتقررکیاگیاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :