ایم ایس او پاکستان کے زیر اہتمام 14فروری یوم حیاء کے طور پر منایا جائے گا،

مشرقی روایات اور اسلامی ثقافت ہمارا قابل فخر سرمایہ ہے،ویلنٹائن ڈے کے نام پر بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے،شہزادعباسی

جمعہ 13 فروری 2015 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) ایم ایس او پاکستان کے زیر اہتمام 14فروری یوم حیاء کے طور پر منایا جائے گا۔مشرقی روایات اور اسلامی ثقافت ہمارا قابل فخر سرمایہ ہے،ویلنٹائن ڈے کے نام پر بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستا ن کے ناظم اطلاعات شہزاد عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقMSO پاکستان کے مرکزی ناظم اطلاعات شہزاد عباسی نے 14فروری کو آل پاکستان یوم حیاء منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوم حیاء اسلامی ثقافت اور مشرقی اقدار کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ملک بھر میں یوم حیاء کے عنوان پر سیمینارز اور پروگرام ترتیب دئے جائیں گے،ایم ایس او پاکستان کے راہنما نے مزید کہا کہ ویلنٹائن ڈے جیسے تمام ایام بے راہ روی اور بے حیائی کے فروغ کا ذریعہ ہیں ، ایسے ایام ہماری ثقافت کا حصہ ہرگز نہیں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے تمام پروگرامز کی روک تھام کے لیے موٴثر اقدام کرے۔

متعلقہ عنوان :