مہاجر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایئر پورٹ سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی
جمعہ 13 فروری 2015 23:07
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) مہاجر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایئر پورٹ سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔پریس کلب پہنچنے پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما آفتاب حسن اور خالد احمد نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کے ساتھ رعایت برتی گئی تو کراچی میں امن قائم نہیں ہوسکے گا ۔ آرمی چیف اور وزیر اعظم نوا ز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ پشاور اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث عناصر کو سر عام پھانسی دی جائے ۔
وہ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔مظاہرے میں کارکنان نے بڑی تعداد شریک تھی جنھوں نے ہاتھوں میں بینرز او ر پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے ۔ آفتاب حسن کا کہنا تھا کہ سانحہ طاہر پلازہ،12مئی واقعے میں کسی مدعی کی ضرورت نہیں ،واقعے میں ملوث عناصر کو سب جانتے ہیں ۔(جاری ہے)
کراچی کو اسلحے سے پاک بنایا جائے ، پولیس او ر رینجرز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو بھی بے نقاب کیا جائے ۔
اس موقع پر مظاہرین نعرے بازی بھی کر رہے تھے ۔ مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما نے کہا کہ حکومت سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنا ئے ،اگر کسی مصلحت پسندی سے کام لیا گیا تو شہر کے حالات کبھی ٹھیک نہیں ہوسکیں گے ۔ ان رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی بھی قسم رعایت نہ برتی جائے اور سانحے کے زمہ داروں کو سر عام پھانسی دی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.