پشاور، صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کی حیات آباد کی امامیہ مسجد میں خودکش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 13 فروری 2015 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے حیات آباد کی امامیہ مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور وحشیانہ کاروائی قرار دیا ہے۔ المرکز اسلامی پشاور سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے والے قطعاً انسان نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا انسانیت کا قتل ہے۔واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے اس المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل برداشت صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء فرمائے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :