مغربی تہذیب کی اندھی تقلید نے مسلم معاشروں کو تباہ کیا ہے، اپنے طرز عمل کو تبدیل کرکے اقوام عالم کو اپنے قریب لایا جا سکتا ہے، دنیا میں چین اور سکون اسلام کی بنیاد سے ہی ممکن ہے، اسلام کو بطور مذہب دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، مگر مکمل دلیل کے ساتھ مغربی اقوام مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کیلئے نبی مہربان کے خاکے شائع کرتی ہیں، اسلام رحمت کا پیغام دیتا ہے مگر دنیا کے سامنے اسے تشدد پسند مذہب کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، اسلام کی دنیا میں تیزی سے پھیلنے سے سے مغرب خوف زدہ ہے ، ہمارے رویے لوگوں کو ہم سے دور کر رہے ہیں،

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ کا جمعیت کے62ویں سالانہ اجتماع برائے اراکین سے خطاب

جمعہ 13 فروری 2015 23:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ مغربی تہذیب کی اندھی تقلید نے مسلم معاشروں کو تباہ کیا ہے۔ اپنے طرز عمل کو تبدیل کرکے اقوام عالم کو اپنے قریب لایا جا سکتا ہے، دنیا میں چین اور سکون اسلام کی بنیاد سے ہی ممکن ہے، اسلام کو بطور مذہب دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، مگر مکمل دلیل کے ساتھ مغربی اقوام مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے لئے نبی مہربان کے خاکے شائع کرتی ہیں۔

جن کی وجہ سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔اسلام رحمت کا پیغام دیتا ہے مگر دنیا کے سامنے اسے تشدد پسند مذہب کے طور پر پیش کیا جاتا ہےاسلام کی دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے مغرب اس سے خوف زدہ ہے۔ ہمارے رویے لوگوں کو ہم سے دور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو جمعیت کے62ویں سالانہ اجتماع برائے اراکین سے خطاب کر رہے تھے ۔ زبیر حفیظ نے کہا کہ جمعیت نے ملک بھر میں پروگرامز منعقد کروائے ایسی حالت میں جب تعلیمی اداروں میں خوف و ہراس کی فضاء قائم تھی جمعیت نے طلبہ کو امید اور تعمیر کا جذبہ دیا ۔

”ہم سے ہے پاکستان “ مہم کے ذریعے ہزاروں طلبہ و طالبات کو ایوارڈز دئیے گئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا یہ اجتماع جامعہ پنجاب میں منعقد ہو رہا ہے اس اجتماع میں اراکین نئے ناظم اعلیٰ کا انتخاب کرتے ہیں۔تین روزہ اس اجتماع میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں سے اراکین جمعیت نئے ناظم اعلیٰ کا انتخاب کریں گے۔

اجتماع کے پہلے روز نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے درس قرآن دیا جس میں انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگیاں گذاریں۔ انسانی زندگی کی تعمیر قرآن ہی کی بدولت ہے اور اسی کی وجہ سے رضائے الٰہی کا حصول بھی ممکن ہے۔جب کہ اجتماع کے پہلے روز معروف اسکالر شاہد ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں مغرب کا مقابلہ کرنا انتہائی ضرورت ہے مسلم امہ کے نوجوانوں کا فرض ہے کہ وہ مغرب کا مقابلہ دلیل اور ٹیکنالوجی کے میدان میں کریں میڈیا کے دستیاب وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اسلام کا پیغام عام کیا جانا چاہئے۔

آج اجتماع سے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ خطاب کریں گے۔ جب کہ نئے ناظم اعلیٰ کا اعلان بھی آج ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :