کراچی،پشاور مسجد سانحہ پر ڈاکٹر عشرت العباد خان کا گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ٹیلیفون پر رابطہ ، دہشت گردی کی واردات پر افسوس کا اظہار

جمعہ 13 فروری 2015 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) پشاور مسجد سانحہ پر گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ٹیلیفون پر رابطہ دہشت گردی کی واردات پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بہیمانہ واردات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ یہ سانحہ متاثرہ لواحقین کے ساتھ پوری قوم کے لئے بھی رنج و الم کا باعث ہے ۔

انہوں نے واقعہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت ، لواحقین کے لئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس عفریت کے خاتمے کے لئے اپنی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے۔ دہشت گرد اور ملک دشمن جتنا بھی زور لگا لیں ہم متحد رہتے ہوئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے رہیں گے۔