لاہور‘ صدیق الفاروق نے دو بہن بھائی کے درمیان کئی سالوں سے جاری مکان کے قبضہ کا جھگڑا ختم کروا دیا

جمعہ 13 فروری 2015 22:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) چیئر مین متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق نے دو بہن بھائی کے درمیان کئی سالوں سے جاری مکان کے قبضہ کا جھگڑا ختم کرواتے ہوئے نہ صرف دونو ں بہن بھائیوں میں راضی نامہ کروا دیا بلکہ گھر کی چابی اصل کرایہ دار مسمات زاہدہ پروین کے حوالے کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے رسالہ بازار پرانی انارکلی میں واقع ٹرسٹ بورڈ کی ملکیتی پراپرٹی رقبہ تعدادی 2مرلہ 75سکوائر فٹ جس پر مسمات زاہدہ پروین کے سگے بھائی رانا سلیمان نے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا اور اسی حوالے سے چیئر مین بورڈ کی عدالت میں مقدمہ زیہ سماعت تھا ،آج کی سماعت پر چیئر مین بورڈ صدیق الفاورق نے ذاتی کوششوں سے دونوں بہن بھائیوں میں راضی نامہ کرواتے ہوئے کئی سالوں سے جاری مقدمہ بازی کو بھی ختم کروا دیا ،راضی نامہ ہونے پر متاثرہ خاتون کے بھائی رانا سلیمان نے گھر کی چابی چیئر مین بورڈ کے سپرد کر دی جنہوں نے بعد ازاں اس گھر کی چابی اسکی اصل کرایہ دا ر زاہدہ پروین کے سپرد کی دی۔

(جاری ہے)

مسمات کی آنکھیں گھر کی چابی وصول پا کرخوشی سے اشک بار ہو گئیں ، اس موقع پر زاہدہ پروین کا کہنا تھا کہ آج سے پہلے کبھی کسی چیئرمین نے قبضہ چھڑوانے کی ایسی کاوش نہیں کی جو موجودہ چیئرمین نے کی ہے جس پر میں اور میرے بچے ساری عمر چیئرمین صدیق الفاروق کی صحت و سلامتی اور بورڈکی ترقی کیلئے دعاء گو رہیں گے۔