Live Updates

تحریک انصاف کاخیبرپختونخوا سے سینیٹ کے 10 امیدواروں کا اعلان ، جنرل کیلئے محسن عزیز، شبلی فراز، فضل محمد خان اور بیرسٹرسلمان آفریدی ، ٹیکنوکریٹ کیلئے نعمان وزیر اور لطیف یوسفزئی ، اقلیتی نشستوں پر جان کینیٹ ولیم اور روی کمار امیدوار ہونگے

پارٹی کا وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی بھابھی نفیسہ بی بی کو ٹکٹ دینے سے انکار

جمعہ 13 فروری 2015 22:40

تحریک انصاف کاخیبرپختونخوا سے سینیٹ کے 10 امیدواروں کا اعلان ، جنرل ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لئے10 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر نعمان وزیر اور لطیف یوسفزئی کو ٹکٹ جاری،وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی بھابھی نفیسہ بی بی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔جمعہ کو تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لئے اپنے 10 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جنرل نشستوں پر محسن عزیز، شبلی فراز، فضل محمد خان اور بیرسٹرسلمان آفریدی کو جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر نعمان وزیر اور لطیف یوسفزئی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ جبکہ اقلیتی نشستوں پر جان کینیٹ ولیم اور روی کمار کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔تحریک انصاف کی 10 نشستوں پر 131 امیدواروں کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں جن میں 80 افراد نے جنرل نشست اور 51 نے ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیتی نشستوں کے لئے درخواستیں جمع کرائیں جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی بھابھی نفیسہ بی بی نے بھی درخواست جمع کرائی تھی لیکن انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات