حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی پر 5 فیصد کمی نہ کئے جانے پر اپوزیشن جماعتوں کا ایوان میں احتجاج اور واک آؤٹ،

حکومت غریبوں کی بجائے امیروں پر ٹیکس لگائے،عبدالرشید گوڈیل ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پورے خطے میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہوئی‘ براہ راست ٹیکس عائد کریں گے ،بلیغ الرحمن

جمعہ 13 فروری 2015 22:23

حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی پر 5 فیصد کمی نہ کئے جانے پر اپوزیشن جماعتوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی پر 5 فیصد کمی نہ کئے جانے پر اپوزیشن جماعتوں کا ایوان میں احتجاج‘ اجلاس سے واک آؤٹ کا سلسلہ جاری‘ ایم کیو ایم کے پارلیمانی سربراہ عبدالرشید گوڈیل نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کی بجائے امیروں پر ٹیکس لگائے‘ براہ راست ٹیکس لگانے کی روایت قائم کی جائے جبکہ پیپلزپارٹی کی رکن نے حکومتی پالیسی کو ایس آر اوز گردی قرار دے دیا۔

وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پورے خطے میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہوئی‘ براہ راست ٹیکس عائد کریں گے جماعت اسلامی کے رکن کی نشاندہی پر ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گیہ ۔ نکتہ اعتراض پر پیپلزپارٹی کی رکن نفسیہ شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز میں کچھ اطمینان تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے گی مگر یہ تاریخ کا سب سے بڑا ایس آر او ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں 3 روز لگاتار احتجاجاً واک آؤٹ کیا ہے مگر افسوس اس جانب توجہ نہیں دیی گئی انہوں نے کہا کہ یہ ایس آر او نہیں ایس آر او گردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 17 سے 25 فیصد اور 22 فیصد سے 27 فیصد پر جی ایس ٹی لے گئے ہیں۔ … مطالبہ کیا تھا کہ 5 فیصد کم کیا جائے مگر افسوس اس پر توجہ نہیں دی گئی۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید گودیل نے کہا کہ منتخب حکومت آ کر ایس آر اوز لانا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آر اوز لوگوں کی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں افسوس پالیسی بنانے والے اتنے اہم ترین ہیں کہ انہیں ٹیکس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اگر صرف اڑھائی ہزار ٹیکس بڑھا دیا جائے تو غریب شخص سے جا کر پوچھیں کہ ان کا گھر کیسے چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگژری اشیاء پر ٹیکس ضرور لگائیں لیکن غریبوں کے مصرف کی چیزوں پر ٹیکس نہیں لگنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو کوئی پرابلم ہے تو اپوزیشن سے مشاورت کرے حکومت کو راہ دکھانے کے لئے تیار ہیں اگر ہماری حیچیت تجاویز پر عملدرآمد آ گیا تو پھر مجبوراً اجلاس سے واک آؤٹ کرنے پر مجبور ہوں گے بعد ازاں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ آئے انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا ہے جس پر عبدالرشید گودیل نے کہا کہ سب کو لفظوں کے ہیرپھیر کا علم ہے اپنا شارٹ فال ضرور پورا کریں مگر غریبوں کی جیب پر نہیں امیروں کے خزانوں پر لگنا چاہئے اگر ٹیکس لگانا ہے تو براہ راست امیروں پر لگایا جائے اور براہ راست تیکس کی جانب بڑھا جائے۔

جماعت اسلامی کے رکن شیر اکبر نے کہا کہ اپوزیشن کی رکوزیشن پر بلایا گیا مگر افسوس پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے … … نہیں ہو سکی بعد ازاں عبدالرشید گودیل اور نفیسہ شاہ ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ وزیر مملکت داخلہ بلیغ الرحمن نے ایوان میں وصاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت براہ راست ٹیکس کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ پورے ریجن کے حساب سے پاکستان میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں دستیاب ہے۔

بعد ازاں نکتہ اعتراض پر حکومتی رکن رانا افضل نے کہا کہ پورے ریجن میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے سب سے کم ہوئی ہیں جبکہ اگر تھوڑا سا ٹیکس لگا ہے تو ہمیں دیکھنا چاہئے کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اس لئے اپوزیسن اس طرف بھی توجہ دے بعد ازاں جماعت اسلامی کے رکن شیر اکبر خان کورم کی جانب نشاندہی کر دی بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا.