قومی اسمبلی میں ورلڈ کپ شروع،یاسر شاہ پاکستان کو بھارت کیخلاف جیت سے ہمکنار کرائے گا،ریاض پیر زادہ کی پیشنگوئی،

یونس خان اور ناصر جمشید کو سکواڈ میں شامل کیوں کیا گیا،اعجاز جاکھرانی

جمعہ 13 فروری 2015 22:21

قومی اسمبلی میں ورلڈ کپ شروع،یاسر شاہ پاکستان کو بھارت کیخلاف جیت سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) قومی اسمبلی میں کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہوگیا ہے ،وفاقی بین الصوبائی وزیر ریاض پیر زادہ نے پیشنگوئی کی ہے کہ یاسر شاہ پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ میں جیت سے ہمکنار کرائے گا۔جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ورلڈ کپ کی دھوم مچی رہی ۔

(جاری ہے)

ریاض پیر زادہ نے کہا کہ بھارت والے یونس خان کو ترب کا پتہ سمجھتے ہیں جبکہ یاسر شاہ پاکستان کو جیت سے ہمکنار کرائے گا۔رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے یونس خان اور ناصر جمشید پر سخت تنقید کی کہ ان کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں کوئی شامل کیا گیا ہے ان کو قومی سکواڈ میں شامل نہیں کرنا چاہیے تھا۔