جنوبی افریقہ، صدر کے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی، ارکان گتھم گتھا

جمعہ 13 فروری 2015 21:52

جنوبی افریقہ، صدر کے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی، ارکان ..

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی، ارکان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عوام اپنے ووٹوں سے منتخب ہوکر آنے والے ارکان سے فلاح و بہبود کی توقع رکھتے ہیں اور انہیں اپنے مسائل حل کرنے والا مسیحا سمجھتے ہیں جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما پارلیمنٹ کے ذریعے عوام سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک حزب اختلاف کے ارکان نے صدر کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور اس شور شرابے سے ایوان میں ہلڑ بازی مچ گئی جب کہ کچھ دیر بعد ہی اپوزیشن جماعت اکنام فریڈ فائٹرز کے ارکان نے اپنے فائٹرز ہونے کا ثبوت دیا اور وہ حکمراں جماوعت کے ارکان پر ٹوٹ پڑے جس کیبعد دونوں جانب سے ارکان نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی جب کہ اس دوران ایوان میں شدید توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ صدر اپنے خطاب میں حکومتی اخراجات سیمتعلق سامنے آنے والے اسکینڈل کا جواب دیں لیکن اسپیکر نے ارکان کو بولنے کی اجازت نہ دی جس پر ایوان میں احتجاج شروع ہوا جو بعد ازاں لڑائی جھگڑے کی صورت اختیار کردیا۔

متعلقہ عنوان :