مودی کا وزیر اعظم نواز شریف کو فون ، ورکنگ بائونڈری کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 13 فروری 2015 10:48

مودی کا وزیر اعظم نواز شریف کو فون ، ورکنگ بائونڈری کی صورتحال پر تبادلہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2015ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب میاں محمد نواز شریف کو فون پر رابطہ کیا ہے ، دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ورکنگ بائونڈری کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان مستقبل میں بھی تمام مسائل گفت و شید کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :