لیاری کی ترقی یہاں رہنے والے عوام کی طرح میری بھی شدید ترین خواہش ہے، شاہجہان بلوچ
جمعرات 12 فروری 2015 23:49
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) لیاری سے منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہجہان بلوچ نے کہاہے کہ لیاری میں رہنے والے ہرانسان کی طرح میری بھی شدیدترین خواہش ہے کہ ہمارالیاری ترقی کی آخری حدوں کو چھوئے اور پوری دنیامیں لیاری کانام جگمگاتے ستارے کی مانند منفرد اورباوقارنظرآئے۔ یہ بات انہوں نے لیاری یوسی9کے رہائشیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی یوسی9لیاری کے صدر عبداللہ بلوچ، جنرل سیکریٹری میرزمان موندرہ، اعجازبلوچ، سرفرازاحمدغازی ودیگر بھی موجودتھے۔ شاہجہان بلوچ نے کہاکہ لیاری کی ترقی کے لئے یہاں رہنے والے 20لاکھ افرادمیں سے ہر ایک فردکو اپنامثبت کردارایمانداری ،دیانت اور محنت سے اداکرناہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے بے لوث خدمت کے اصولوں پر کام کیا اپنے حصے کا کرداربخوبی انجام دیاتو وہ دن دورنہیں جب لیاری بھی ہمیں اور دنیاکو ایک ایسے گھرکی مانند دکھائی دے گا جس میں ہرزبان ،ہرمذہب، ہررنگ اور ہر نسل کے لوگ اپنے دلوں میں موجود تمام ترمحبتوں کے رشتوں کے بندھن میں بندھے نظر آئیں گے جہاں کاہر بچہ قلم کے ہتھیارکے اپنے روشن مستقبل کی جدوجہد کرتانظرآئے گا، جہاں اسپورٹس کے میدانوں میں موجودہمارے کھلاڑی ایک بارپھر بین الاقوامی سطح پر کھیلیں گے،اور دیارغیر میں اپنے پیارے وطن کا سبز ہلالی پرچم تھام کر جیت کی شان اورفخرکے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
وفد کے اراکین نے شاہجہان بلوچ کی کاوشوں کوسراہااور لیاری کی ترقی کی جنگ میں کامیابی کی دعادی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.