نقل کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملک کردار دا کرنا ہوگا، ڈاکٹر عبد المالک بلوچ،

معاشرے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کی بہتری میں والدین اساتذہ اور طلبہ کو اپنا کردار با احسن و بخوبی اادا کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، اساتذہ اور بچوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کیلئے اقداما ت کریں گے ،میرٹ کیلئے سفارش نہیں چلے گی ، ہر ایک کو محنت کرنا ہوگی ، سیمینار سے خطاب

جمعرات 12 فروری 2015 23:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء ) وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نقل کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملک کردار دا کرنا ہوگا،معاشرے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کی بہتری میں والدین اساتذہ اور طلبہ کو اپنا کردار با احسن و بخوبی اادا کرنا ہوگا۔ تب ہی تعلیمی معیار بہتر ہوسکتا ہے صوبے میں تعلیمی نظام کی تباہی انتہاء کو پہنچ چکی ہے موجودہ حکومت نے امن وامان کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے معیار کو بہتر کر رکھا ہے ہمارے ہاں تعلیمی بجٹ اور اساتذہ کی تنخواہیں ودیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے لیکن معیار نہ ہونے کے برابر ہے نقل کے خاتمے کیلئے اساتذہ وطلباء اور والدین کو ہمارے ساتھ دینے کی ضرور ت ہے ترقی کیلئے وہیومن ریسورسز بڑھانے کی ضرورت ہے اور یہ اسوقت ممکن ہے جب ہم اعلیٰ معیار کی یونیورسٹی میڈیکل ، انجینئر نگ اور دوسرے پروفیشنل کالجز قائم کر سکے ۔

(جاری ہے)

تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر میں سپیشلسٹ ڈائریکٹر وں کی تعیناتی کا فیصلہ لیا ہے اگر کوئی ڈائریکٹر پنے اضلاع میں جا کر خدمات انجام دیں گے تو اس بار تنخوا ہ بند ہونے کی بجائے انہیں نوکریوں سے نکال دیں گے ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے بوائے سکاوٴٹس ہیڈ کوارٹر میں نقل عقل کو کھا جاتی ہے کہ عنوان سے منعقد ہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبد المالک بلوچ کی قیادت میں نقل کے خاتمئے اور لوگوں میں شعور و اجا گر کرکرنے کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ریلی میں سکول کے بچوں اساتذہ اور صوائی وزراء اور صوبائی سیکرٹریوں ،ٹیچر تنظیموں این جی او ز ،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

شرکاء نے پلے کارڈ اور بینر اٹھار کھے تھے جس پر معیاری تعلیم کے حق جبکہ نقل کے خلاف نعرے درج تھے ریلی گرلز کالج سے ہوتی ہوئی بوئے سکاوٴٹس ہیڈا کوارٹر پر پہنچی جہاں پرتقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب سے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، مشیرتعلیم رضا بڑیچ ، مشیر امور حیوانات عبیدا للہ بابت اور وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال ، وزیر پلاننگ اینڈ ووپلمنٹ ڈاکٹر حامد اچکزئی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ،ایس اینڈ جی اے ڈی، نواب محمد خان شاہوانی نے چیف سیکرٹری سیف اللہ چھٹہ سیکرٹر تعلیم عبدالصبور کاکڑ، اور سکول کے بچوں اور اساتذہ نے خطاب کیا وزیر علیٰ نے کہا کہ عروج پر پہنچنے والے برائیوں کے خاتمے کیلئے حقیقت پسندی کاخاتمہ کرتے ہوئے جھوٹ بولنے کے عمل کوتر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اس سے کوئی برا انسان نہیں جو جھوٹ کا سہارا لے اور اپنے ساتھ بھی جھوٹ بولیں۔بد قسمتی یہ ہے کہ پلے معاشرے میں ایک ایک رشوت خور نظرا ٓتا جب اب ان کی جگہ ایماندار افراد کی کمی ہوگئی ہے موجودہ اتحادی حکومت نے برسرا اقتدار آتے ہی پہلے ترجیح تعلیم اور صحت کو دی اس سلسلے میں ہمیں تلخیوں کا بھی سامنا رہا لیکن اب وقت آچکا ہے کہ کیے گئے گناہوں کا کفارہ کریں سفارش پر بھرتیوں ترقیاں حاصل کرنے اور دیگر اقدامات کو روکنا ہوگا۔

چار ہزار پانچ سواساتذہ کی خالی آسمامیوں پر این ٹی اسی کے ذریعے عین میرٹ مطابق بھرتیا ں کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھر میں سب سے زیادہ تنخواہ ہیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی ہیں اور تناسب کو مد نظر رکھا جائے تو سب سے کم بچے یہاں کے ہی اساتذہ کے حصے میں آئے ہیں لیکن المیہ ہے دریں اثناء مختلف علاقوں می سینکڑوں بچوں کے لئے بھی ایک ہی اساتذہ ہوتا ہے ہم اساتذہ اور بچوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کیلئے اقداما ت کریں گے میرٹ کے لئے سفارش نہیں چلے گی بلکہ ہر ایک کو محنت کرنا ہوگی ۔