کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خٹک ایکسپریس کو ٹھل کے قریب اڑانے کی کوشش ،

دھماکے سے تین بوگیاں الٹ گئیں ، بچوں سمیت دس مسافر شدید زخمی

جمعرات 12 فروری 2015 23:47

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء ) کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خٹک ایکسپریس کو ٹھل کے قریب اڑانے کی کوشش دھماکے میں تین بوگیاں الٹ گئیں بچوں سمیت دس مسافر شدید زخمی دھماکے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا دھماکے کے بعد رضاکاروں نے زخمیوں کو سول ہسپتال جیکب آباد منتقل کردیا دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت معطل تفصیلات کے مطابق:کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خٹک ایکسپریس کو دلمراد اسٹیشن کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹرین کو اڑانے کی کوشش د ھماکہ خیز مواد ریلوے ٹریک میں نصب کردیا تھا ،ٹرین اپنے منزل مقصود کی جانب روانہ ہوئی کے ٹھل کے مقام پر اچانک دھماکہ ہوا جس سے ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اترکر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں بچوں سمیت دس افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں عبد الرحمان ،انان احمد،ہدایت اللہ شاہ،عرفان خان ،فضل بھابھی ،میہر ،شبانہ بی بی،مہران خان ،شاہ جمال ،حق نوازسمیت دس مسافر شدید زخمی ہوگئے زخموں کو فوری طور سول ہسپتال جیکب آباد منتقل کردیا گیا دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دھماکے بعد متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے تاہم اندرون سندھ سے جانے والی ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :