جھالاوان کے دوسپوتوں کو سینیٹ کا ٹکٹ ملنا خوش آئندہے ،منیراحمد قمبرانی،

امیدہے کامیاب ہو کر صوبے کے عوام کے ایوان بالا میں بہتر انداز میں ترجمانی کریں گے، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) خضدار

جمعرات 12 فروری 2015 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء ) مسلم لیگ(ن)خضدار سٹی کے جنر ل سیکریٹری منیراحمد قمبرانی نے کہاہے کہ جھالاوان کے دوسپوتوں کو سینیٹ کا ٹکٹ ملنا خوش آئندہ اور فخر کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

نوابزدہ میر نعمت اللہ زہری اور آغا شہباز درانی کو سینیٹ کا ٹکٹ ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ کامیاب ہو کر صوبے کے عوام کے ایوان بالا میں بہتر انداز میں ترجمانی کریں گے ہم مسلم لیگ (ن)کی مرکز ی قیادت خصوصی چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کے ان فیصلوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرکے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مدبرانہ فیصلہ دیکرپارٹی ورکرز کے دل جیت لئے ہیں ۔

ہم نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری اور آغا شہباز درانی کو سینیٹ کا ٹکٹ ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔اور توقع ظاہرکرتے ہیں کہ اس فیصلے کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :