ٹھٹھہ کے جھمپیر اور میر پو ر سا کرو میں 100میگا وا ٹ ونڈ انر جی پرو جیکٹ کے لئے دو کمپنیوں گل احمد ونڈ پا ور لمیٹڈ اور ٹینیجا جنرا سی لمیٹڈ کو 5528ایکڑ ارا ضی الا ٹمنٹ کا معا ہدے کے لئے تقریب ،

و نو ں کمپنیا ں ستمبر 2016کے آخر میں 100میگا وا ٹ ونڈ پا ور فرا ہم کریں گی

جمعرات 12 فروری 2015 23:43

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) ضلع ٹھٹھہ کے جھمپیر اور میر پو ر سا کرو میں 100میگا وا ٹ ونڈ انر جی پرو جیکٹ کے لئے دو کمپنیو ں گل احمد ونڈ پا ور لمیٹڈ اور ٹینیجا جنرا سی لمیٹڈ کو 5528ایکڑ ارا ضی الا ٹمنٹ کا معا ہدے کے لئے محکمہ توانا ئی سندھ میں ایک تقریب منعقد ہو ئی ۔دو نو ں کمپنیا ں ستمبر 2016کے آخر میں 100میگا وا ٹ ونڈ پا ور فرا ہم کریں گی اور ان پرا جیکٹ سے برا ہ را ست سندھ میں247ملین یو ایس ڈا لر سر ما یہ کا ر ی ہو گی جس سے رو ز گا ر کے موا قع پیدا ہو نگے ۔

اس سا دہ پر وقا ر تقریب کے مو قع پر سیکریٹری توا نا ئی سندھ آغا وا صف عبا س بھی مو جو د تھے ۔اس مو قع پر سیکریٹری توا نا ئی آغاوآصف عبا س نے کہا کہ سندھ حکو مت توا نا ئی بحرا ن کے خا تمے کے لئے انر جی کے شعبہ میں نجی سر ما یہ کا رو ں کو بہترین سہو لیا ت فرا ہم کر رہی ہے اور گزشتہ کچھ ما ہ میں 7کمپنیو ں سے حتمی لیز معا ہدہ کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ میر پو ر سا کرو اور جھمپیر ونڈ کو ریڈو ر میں دو نو ں پرو جیکٹس کے لئے تما م پرو جیکٹ ڈیو لپمنٹ ایگر یمنٹ بشمو ل فنانشل ایگریمنٹ پر دستخط کئے گئے ہیں اور دو نو ں پرو جیکٹس کی تعمیر کا آغا ز اپریل 2015میں کیا جا ئے گا ۔

انہو ں نے بتا یا کہ گل احمد ونڈ پا ور کو 647ایکڑ ارا ضی جھمپیر ونڈ کو ریڈو ر میں الا ٹ کی گئی ہے ۔کمپنی 25جدید جر من سا خت کے ٹر با ئین نصب کریگی ۔اس پر و جیکٹ سے 2016سے 2036تک سا لا نہ 158گیگا وا ٹز بجلی حا صل ہو گی ۔پرو جیکٹ کی 55فیصد لا گت گل احمد گرو پ اور 35فیصد سنگا پو ر کی کمپنی جبکہ پرو جیکٹ کی 10فیصد لا گت انٹر نیشنل فائنا نشل کا ر پو ریشن فرا ہم کریگی ۔

سیکریٹری توا نا ئی سندھ نے مزید بتا یا کہ ٹینیجا جنرا سٹی لمیٹڈ 31ٹر با ئین میر پو ر ساکرو تحصیل میں نصب کر ے گا ۔جس پر 120ملین امریکی ڈا لر لا گت آئے گی ۔اس پرو جیکٹ سے سا لا نہ 134.42گیگا وا ٹز بجلی کی پیدا وا ر حا صل ہو گی ۔پرو جیکٹ کے لئے ما لی تعا و ن اور سیز پرا ئیوٹ انویسمنٹ کارپوریشن امریکا اور انٹر نیشنل فا ئنا نشل کا ر پو ریشن فرا ہم کریگی ۔

متعلقہ عنوان :