سینیٹ انتخاب کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے جاری ہیں ،امید ہے سینیٹ انتخاب میں ہمارا نمائندہ کامیاب ہوگا،سینیٹر مظفر علی شاہ

جمعرات 12 فروری 2015 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) مسلم لیگ(فنکشنل) کے رہنما سینیٹر مظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخاب کے لئے تمام جماعتوں سے رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ سینیٹ انتخاب میں ہمارا نمائندہ کامیاب ہوگا۔وہ جمعرات کو الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں سینیٹ انتخاب کے حوالے سے مسلم لیگ(فنکشنل) کے نمائندوں کے فارم جمع ہونے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(فنکشنل) کے رہنما سینیٹر مظفر علی شاہ نے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(فنکشنل) کے صدر پیر صدر الدین راشدی مسلم لیگ(ن) سے بات چیت کے لئے اسلام آباد گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد رابطوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا ۔سینیٹر مظفر علی شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ سینیٹ انتخاب میں ہمارا نمائندہ کامیاب ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :