وفاق کوافغان مہاجرین سے متعلق اقوام متحدہ کے ساتھ معاہدہ کی تجدید کرنی چاہئے، مشتاق احمد غنی،

وقت آ گیا ہے کہ قبائی علاقوں کو ایک سٹیٹس دیا جائے۔ پنجاب کے صحافیوں پر مشتمل وفد سے گفتگو

جمعرات 12 فروری 2015 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ وفاق کو چاہئے کہ وہ قبائلی علاقوں کو ایک سٹیٹس دے تاکہ وہاں کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کے راستے ہموار ہوں اور خیبر پختونخوا میں بھی پائیدار امن کی فضا قائم ہو سکے۔افغان مہاجرین سے متعلق وفاق کو اقوام متحدہ کے ادارے UNHCR کے ساتھ معاہدہ کی تجدیدکرنی چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روزیہاں اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ میں صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ وزیر اطلات نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں، خیبر پختوا میں قبائلی علاقوں اور پڑوسی ملک افغانستان سے جڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی کی جنگ میں اس صوبہ کا بہت نقصان ہواہے اور امن و امان کے قیام میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ قبائلی علاقوں کو ایک مقام دینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی کرپشن اور لوٹ مار کے خاتمے کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائے ہیں، صوبہ میں ایک نئے نظام کی بنیاد رکھ دی ہے جس میں شفافیت، میرٹ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں باالخصوص پسماندہ علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں لیکن ان اقدامات کی میڈیا میں موثر تشہیر نہایت ضروری ہے تاکہ عوام تک معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ صوبائی سطح پر میڈیا میں حکومتی اقدامت کی تشہیر ہو جاتی ہے لیکن اس کا دائرہ کار ملک کے دیگر صوبوں میں بڑھایا جا نا ضروری ہے تاکہ پوری قوم کو صوبائی حکومتی کارکردگی سے متعلق واقفیت حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سینئر صحافیوں پر مشتمل ایک وفد کو خیبر پختونخوا کے دورے کی دعوت دی جائے گی تاکہ وہ خود یہاں آ کر تحریک انصاف کی اتحادی حکومت کے خصوصی اقدامات اور کارکردگی کا جائزہ لے کر اس کو عوام کے سامنے لا سکیں۔ وزیر اطلاعات سے ملاقات کرنے والے وفد میں آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے چئیرمین شبیر حسین طورو، لاہور کے مقامی اخبارات کے ایڈیٹرز محمد گلزار چوھدری ، چوھدری یونس اور دیگر صحافی شامل تھے

متعلقہ عنوان :