Live Updates

عمران خان جمعہ کے روز ریڈیو پختونخوا پشاور کا دورہ کریں گے

جمعرات 12 فروری 2015 23:41

عمران خان جمعہ کے روز ریڈیو پختونخوا پشاور کا دورہ کریں گے

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جمعہ کے روز ریڈیو پختونخوا پشاور کا دورہ کریں گے اور ریڈیو پر براہ راست عوام سے خطاب کریں گے اور ان کے سوالوں کے جوابات دیں گے۔ یاد رہے کہ ان کا یہ خطاب ریڈیو پختونخوا پشاور اور مردان کے سامعین براہ راست سن سکیں گے۔

(جاری ہے)

عوام اس سلسلے میں دوپہر بارہ بجکر تیس منٹ سے لیکر ایک بجے تک فون نمبر9214199کے ذریعے رابطہ کرکے ان سے صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومتی ترقیاتی منصوبوں اور بہتر نظام حکومت کے حوالے سے سوالات کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید برآں فیس بک پر/pakhtunkhwaradio www.facebook.comکے ذریعے بھی عوام اپنے سوالات عمران خان تک پہنچا سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :