راولپنڈی ، تلواڑاں میں بھائیوں کی فائرنگ سے بہن جاں بحق ،ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے

جمعرات 12 فروری 2015 23:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) تھانہ سٹی کے علاقے بازار تلواڑاں میں بھائیوں کی فائرنگ سے بہن جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی کے علاقے تلواڑاں بازار میں واقع ایک گھرمیں دو افراد نے آ کر اندھا دھند فائر نگ کر دی جس سے گھر میں موجود 25 سالہ امبر موقع پر ہی جابحق ہو گی جبکہ گھر میں موجود عثمان ، تیس سالہ رخشندہ اور معصوم بچہ فلک شیر زخمی ہو گے جس کو فوری طور پر ریسیکیو اداروں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق یہ واقع خاندانی جھگڑے کا شاخسانہ ہے ، پولیس نے واقع کی ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔جابحق ہونے والی خاتون امبر کے بھائیوں علی اور عمیر ولد رب نواز طارق عرف تاراڈبہ نے خاندانی دشمنی کے باعث گھرمیں موجود افراد پر فائرنگ کر دی جس سے ان کی بہن امبر جانبحق ہو گی ۔ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے جبکہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :