ملک کے حالات بحرانوں کی سمت جا رہے ہیں،میر ظفر اللہ خان جمالی،

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام کے بھرپور تعاؤن سے ہی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،سینٹ انتخابات کے لئے ممبران اسمبلی کے نہ تو ریٹ کا پتہ ہے اور نہ ہی ڈیٹ کا پتہ ہے، صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 12 فروری 2015 23:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بحرانوں کی سمت جا رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام کے بھرپور تعاؤن سے ہی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،سینٹ انتخابات کے لئے ممبران اسمبلی کے نہ تو ریٹ کا پتہ ہے اور نہ ہی ڈیٹ کا پتہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمینٹ ہاؤس کے گیٹ پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام مسلم لیگی دھڑئے ملک کی تعمیر اور ترقی کے لئے اکھٹے ہوں اور اس سلسلے میں پہلے بھی خلوص نیت سے کوشش کی تھی انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کے عوام کو مسائل کا سامنا ہے جن کو حل کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ عوام نے موجودہ حکومت کو بھاری مینڈیٹ سے نواز ا ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی تب ہی مل سکتی ہے جب ملک کے عوام بھی اس میں حکومت اور سیکورٹی اداروں کا بھرپور ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ سینٹ کے انتخابات کے ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کا مجھے کوئی پتہ نہیں ہے اور نہ ہی اس میں مجھے دلچسپی ہے ۔