بھارتی وزیرپٹرولیم کے وفد کی آمد پر گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں صحافیوں سمیت تمام افراد کو اورنج رنگ کا خاص کپڑا سر پر اوڑھنے کیلئے دیا گیا

جمعرات 12 فروری 2015 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) بھارتی وزیرپٹرولیم کے وفد کی آمد پر گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کے موقعہ پر صحافیوں سمیت تمام افراد کو اورنج رنگ کا خاص کپڑا سر پر اوڑھنے کیلئے دیا گیا لیکن چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے سفید کپڑا خصوصی طور پر منگوا کر سر پر اوڑھا، بھارتی وزیر پٹرولیم دھرمیندر کی قیادت میں آنے والے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا، پھولوں کے گلدستے دیئے گئے اور گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں، استقبالیہ تقریب میں چیئرمین ای ٹی پی بی صدیق الفاروق نے وفد کے تمام مہمانوں کو خاص شالیں اور سونیئر دیئے، بھارتی وزیر پٹرولیم نے بھی چیئرمین کو سکھوں کی علامتی نیام اور سوینئر دیں، بھارتی مہمانوں نے شاندار استقبال اور مہمان نواز پر چیئرمین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :