ایم کیو ایم پر پابندی لگا کر ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے ، جماعت اسلامی

جمعرات 12 فروری 2015 22:57

ایم کیو ایم پر پابندی لگا کر ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے ، جماعت ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء ) جماعت اسلامی نے پنجاب میں ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا مطا؛بہ کردیا ہے ۔ یہ مطالبہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جماعت اسلامی پنجاب کے امیراور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سیم وسیم اختر نے کیا ہے تاہم حکومت کی طرف سے اس کا لوئی جواب نہیں دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر رپر باست کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پنجاب میں لاشیں بھجوا رہی ہے ، انہوں نے اس جماعت کے بارے میں دہشت گردی جیسے الفاظ بھی استعمال کیے اور اس پر پابندی لگانا کا مطالبہ کیا ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیوایم کیخلاف بکلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری کو آگ لگانے پر جی آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے ملٹری کورٹ میں بھجوایا جائے