صوبے میں موجود گندم سٹاک اور آٹے کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 12 فروری 2015 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء)خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک قلندلودھی کی زیر صدارت جمعرات کے روز محکمہ خوراک کے ورکنگ گروپ کا ایک اہم اجلاسپشاور میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ایم پی اے زین جان، سیکرٹری محکمہ خوراک فضل امین کے علاوہ ورکنگ گروپ کے ممبران، چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نعیم بٹ کے علاوہ محکمہ خوراک ، محکمہ قانون اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پاسکو سے گندم کی خریداری ، صوبے میں گند م کی قیمتوں اور مارکیٹ کی صورت حال پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں موجود گندم سٹاک اور آٹے کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ سال کے لئے گندم کی خریداری کے لئے ابھی سے بھرپور تیار ی کریں