نوتھیہ چرخہ خیل کے رہائشیوں نے بجلی کاٹنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،

بل جمع کرنے کے باوجود بجلی کاٹ دی گئی ہے، بحال نہ کی گئی تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہو جائینگے ،مقررین

جمعرات 12 فروری 2015 22:47

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) نوتھیہ چرخہ خیل کے رہائشیوں نے بجلی کاٹنے کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت طارق خان ‘ اشفاق ‘ ندیم اور دیگر کر رہے تھے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم بل جمع کرتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی بلا کسی وجہ انکی بجلی کاٹ دی گئی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں پانی ناپید ہو گیا ہے جس کے باعث بچے اور بوڑھے دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فوری طور پر بجلی بحال نہ کی گئی تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہو جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :