ساہیوال ،خاتون اے ایس پی کا بھاری نفری کے ہمراہ کامیاب چھاپہ ،

ممبرقومی اسمبلی کی نمبرپلیٹ والی گاڑی سے درجنوں بوتلیں شراب برآمد، سابق کونسلر اور بدنام زمانہ منشیات فروش ببابٹ سمیت 4ملزمان گرفتار

جمعرات 12 فروری 2015 22:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) خاتون اے ایس پی کا بھاری نفری کے ہمراہ کامیاب چھاپہ ‘ ممبرقومی اسمبلی کی نمبرپلیٹ والی گاڑی سے درجنوں بوتلیں شراب برآمد‘ سابق کونسلر اور بدنام زمانہ منشیات فروش ببابٹ سمیت 4ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خاتون اے ایس پی سٹی سرکل شازیہ سرور کومخبرنے اطلاع دی کہ ملتان نمبری کار 216/MNA جس پرممبرقومی اسمبلی کی نمبرپلیٹ لگی ہوئی ہے میں بھاری مقدارمیں ولایتی شراب کی بوتلیں فروخت کے لئے لائی گئی ہیں جس پر مذکورہ خاتون پولیس آفیسر نے ایلیٹ فورس اورتھانہ فتح شیر پولیس کے ہمراہ کربلاروڈ پر چھاپہ مارااورکارسے سابق کونسلرشفیق الرحمن المعروف ببابٹ اور آفتاب مسیح وغیرہ کو گرفتارکرکے گاڑی سے ولایتی شراب برآمدکرلی جبکہ ملزم ببابٹ کی نشاندہی پر 6/82آرکے حارث بلاک میں اس کے گھر سے بھی شراب برآمد کرلی ہے۔

برآمدہونیوالی مقدار 135بوتلیں ولایتی شراب اور 40ٹن پیک ہیں ذرائع کے مطابق دو ملزمان کو سیاسی مداخلت پر رہا کر دیا گیا گرفتار منشیات فروش ببا بٹ کو اعلیٰ سیاسی شخصیات کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی جس کے باعث اس سے پہلے کسی پولیس افسر نے کاروائی کی کوشش نہیں کی تھی شہریوں نے اے ایس پی سٹی کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے

متعلقہ عنوان :