جیکب آباد ،خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج ،

پولیس کے چھاپے، 10افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جمعرات 12 فروری 2015 22:16

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء)خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج پولیس کے چھاپے 10افراد کو حراست میں لے لیا گیا تفتیش جاری ٹرین دھماکے کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے ایس ایس پی ظفر اقبال ملک کی گفتگو تفصیلات کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کا مقدمہ حدود کے دلمراد تھانہ پر ریلوے پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیاہے یہ بات ایس ایس پی جیکب آباد ظفر اقبال ملک نے صحافیوں کو بتائی ایس ایس پی نے کہاکہ ٹرین دھماکے کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے کچھ مشکوک افراد گرفتار کیے ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے معلوم ہواہے کہ پولیس نے ٹرین دھماکے کے قریبی دیہاتوں اور نورواہ کے ہوٹلوں پر چھاپے مار کر 10سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے
؎