جیکب آباد ،اتفاقی گولی لگنے سے نوجوان ہلاک، بیروز گار نوجوان کی خودکشی کی کوشش، چاقو کے وار سے نوجوان زخمی

جمعرات 12 فروری 2015 22:16

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) اتفاقی گولی لگنے سے نوجوان ہلاک بیروز گار نوجوان کی خودکشی کی کوشش چاقوں کے وار سے نوجوان زخمی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے تحصیل گڑھی خیرو کے تاجو دیرو تھانے کی حدود کے قصبہ اللہ رکھیو عمرانی میں پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقی گولی لگنے سے 25سالہ نوجوان امیر بخش ولد واحد بخش کٹوہر موقع پر فوت ہوگیا جبکہ میرانپور تھانہ کی حدود کے قصبہ ساون کھوسو میں بیروزگاری سے تنگ آکر ایک نوجوان غلام حیدر کھوسو نے خود پر فائر کرکے خود کشی کرنے کی کوشش کی جسے نازک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیاہے علاوہ ازیں صدر تھانے کی حدود موچی بستی میں 2افراد نے کوڈو شیخ کو چاقوں کے وار کرکے زخمی کردیا جسے نازک حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :