چاروں اطراف میں اللہ اور اس کے رسول کا نام گونجنے سے فرقہ واریت پیدا نہیں ہو تی بلکہ اللہ تعالی رحمت نازل ہوتی ہے ‘جے یو آئی ،

جے یو آئی سپیکر پر صرف اذان اور گمشدگی ،پولیو ،پتنگ بازی نہ کرنے یا موت کے علا نات تک محدود رکھنے کی حامی ہے‘رہنماؤں کا مشترکہ بیان

جمعرات 12 فروری 2015 22:09

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء ) جے یو آئی کے مر کزی ،صو بائی اور ضلعی راہنماؤں مو لا نا محمد یوسف،مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا محب النبی ،قاری ثناء اللہ،مو لا نا سیف الدین سیف،حافظ ریاض درانی،حافظ اشرف گجر،قاری نذیر احمد نے کہا کہ مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کو محدود کر نے کے نام پر اب اذان کے لیئے صرف ایک سمت میں ایک سپیکر استعمال کر نے کے حکومتی اقدام کو حیران کن قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاروں اطراف میں اللہ اور اس کے رسول کا نام گونجنے سے فرقہ واریت پیدا نہیں ہو تی بلکہ اللہ تعالی رحمت نازل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی مینار کے سپیکر پر صرف اذان اور گمشدگی یا موت کے اعلان یا پولیو قطرات پلانے اور پتنگ بازی نہ کر نے کے اعلا نات تک محدود رکھنے کی حامی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی لاؤڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال کی مخالف ہے انہوں نے کہا کہ مینار کے سپیکر پر تقریر کی مکمل پابندی ہو نی چاہیے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے نام پر ائمہ اورموٴذنین کو ہراساں کر نے کی پالیسی ترک کرے اور پا لیسیاں بناتے وقت علماء کو اعتماد میں لے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جے یو آئی لا ہور سٹی کے راہنماؤں مو لا نا عبد الماجد حقانی ،صاحبزادہ ابوبکر فہیم،مفتی سیف اللہ ،مفتی عقیل احمد خان،مو لا نا عبد الودود شاہد،حاجی عرفان شجاع نے بھی پنجاب حکومت کی جانب سے مساجد میں اذان کے لیئے لاؤڈ سپیکر کا استعمال ایک سپیکر تک محدود کر نے کے اقدام کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :