ذوالفقار مرزا میرے چھوٹے بھائی ہیں ، مجھے بھنگی کہا ہے توکوئی بات نہیں بھنگی بھی انسان ہوتے ہیں ،سینیٹر رحمن ملک،

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔وہ جو بھی فارمولہ طے کریں گے اس پر عمل ہوگا، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 12 فروری 2015 22:08

ذوالفقار مرزا میرے چھوٹے بھائی ہیں ، مجھے بھنگی کہا ہے توکوئی بات نہیں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر عبدالرحمن ملک نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا میرے چھوٹے بھائی ہیں اگر انہوں نے مجھے بھنگی کہا ہے توکوئی بات نہیں بھنگی بھی انسان ہوتے ہیں ۔مجھے بھنگی بننے پر بھی فخر ہو گا۔ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔وہ جو بھی فارمولہ طے کریں گے اس پر عمل ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کوالیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے عبدالر حمن ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کے لئے دو کمیٹیاں کام کر رہی ہیں دونوں جو بھی طے کریں گی اس پر عمل ہوگا۔توقع ہے کہ دونوں معاملات کو طے کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور الطاف حسین ماضی کی تلخیوں کو بھولا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔ملکر چلنے سے سندھ میں امن قائم کر سکتے ہیں اورصوبے کی ترقی بھی اس میں ہے ۔انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ذوالفقار مرزا نے مجھے بھنگی کہا ہے تو مجھے برانہیں لگا کیونکہ بھنگی بھی انسان ہوتے ہیں اور وہ لوگوں کی خدمت کرتے ہیں مجھے بھنگی بننے پر بھی فخر ہوگا۔