اسداللہ غالب کی کتاب”ضرب عضب“ کی تقریب رونمائی( کل )مقامی ہوٹل میں ہو گی

جمعرات 12 فروری 2015 22:08

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء ) سینئر صحافی و ممتاز کالم نگار اسداللہ غالب کی کتاب”ضرب عضب“ کی تقریب رونمائی کل بروز ( ہفتہ) کو مقامی ہوٹل میں ہو گی۔

(جاری ہے)

جنرل(ر) غلام مصطفیٰ کوثر کی زیر صدارت ہونے والے اس پروگرام میں سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور مہمان خصوصی ہوں گے۔تقریب سے سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی،جنرل(ر) جاوید، بریگیڈیر غضنفر علی،قیوم نیازی،سجاد میر،اجمل نیازی و دیگر خطاب کریں گے۔