سندھ کی اپیکس کمیٹی نے 64کیسز کو وفاقی حکومت کے ذریعے ملٹری کورٹس میں بھیجنے کی منظوری دیدی ہے،شرجیل انعام میمن،

صوبے کے تمام مدارس کی ازسر نو رجسٹریشن کی جاے گی جبکہ دہشت گردی سے نبردآزما ہونے کے لئے سندھ اور بلوچستان کی بین الصوبائی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا، اجلاس سے خطاب

جمعرات 12 فروری 2015 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) سندھ کے وزیراطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی اپیکس کمیٹی نے 64کیسز کو وفاقی حکومت کے ذریعے ملٹری کورٹس میں بھیجنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ صوبے کے تمام مدارس کی ازسرنو رجسٹریشن کی جائے گی۔ صوبے کے تمام مدارس کی ازسر نو رجسٹریشن کی جاے گی جبکہ دہشتگردی سے نبردآزما ہونے کے لئے سندھ اور بلوچستان کی بین الصوبائی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

جمعرات کو چیف منسٹر ہاوٴس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا بعد ازاں اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کے تمام اہم کیسز کا بغور جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ 74 اہم کیسز کو وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا اور ان کے توسط سے یہ کیسز ملٹری کورٹس میں بھیجے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایپیکس کی صوبائی کمیٹیوں کو براہ راست ملٹری کورٹس میں کیسز بھیجنے کا اختیار نہیں ہے بلکہ تمام کیسز وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجیں جائیں گے اور وفاقی وزارت داخلہ ان کیسز کو ملٹری کورٹس میں بھئجے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مدارس کی ازسر نو رجسٹریشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس کے ایک ہزار نوجوانوں کو فوجی جوانوں کے ذریعے تربیت دلوائی جائے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپوو ایکشن پلان مرتب کرنے کی غرض سے دونوں صوبوں کی بین الصوبائی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور اس میں ان دہشتگردوں سے نبردآزما ہونے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نافذ ہونے کے بعد سے اب تک رینجرز نے 84 دہشتگردوں اور 17 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے۔

جبکہ پولیس نے 22 لوگوں کو لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور 9 افراد کو اشتعال انگیز تقاریر پر گرفتار کیا ہے۔اسی طرح پولیس نے 191 غیر قانونی تارکین وطن اور 9 افراد کو وال چاکنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن جس کے اب تک خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں اسے جاری رکھا جائے گا اور اس کا دائرہ صوبے بھر تک وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پولیس ، رینجرز اور امن و امان کی بحالی کے اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :