شہرقائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے

جمعرات 12 فروری 2015 21:42

شہرقائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) شہرقائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی فیوچر کالونی ڈاکخانے والی گلی میں ایک گھر سے 4ٹکڑوں میں موجود بوری بند لاش ملی ۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35سالہ اقبال ولد ریاض کے نام سے ہوئی ہے ۔متول علاقے میں کیبل آپریٹر کا کام کرتا تھا ۔

پرانی سبزی منڈی کا رہائشی جبکہ اس کا آبائی تعلق فیصل آباد سے تھا ۔قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاوٴن سیکٹر 12-Fمیں گھر سے 50سالہ شمیم زوجہ محمد حیات کی لاش ملی ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ۔مقتولہ کی یہ دوسری شادی تھی ۔قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

فیروز آباد تھانے کی حدود پی ای سی ایچ ایس خالد بن ولید روڈبلاک 2/Bبنگلہ نمبر 86Aگراوٴنڈ فلور سے 22سالہ ساجد میتلائی ولد محمد رضا میتلائی کی سر میں گولی لگی لاش ملی ۔

تاہم موت کی وجہ جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں ۔اہل خانہ کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ذہنی مریض تھا ۔پریڈی کے علاقے صدر پیرا ڈائز ہوٹل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر کریم خان ولد غلام خالق ،فیروز آباد تھانے کی حدود پی ای سی ایچ ایس بنگلہ نمبر 177/80میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووٴں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ 35سالہ ظہیر ولد فضل محمود پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :