مسلم لیگ (ن) کے پیر صابر شاہ نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیدیا
جمعرات 12 فروری 2015 16:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) مسلم لیگ (ن) کے خیبرپختونخواہ سے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخواہ سے اقبال ظفر جھگڑا اور جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی کو سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹ دیئے ہیں جبکہ پیر صابر شاہ کو ”کورنگ امیدوار“ کے پیپر جمع کرانے کا کہا ہے جس کے باعث انہوں نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صابر شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی صوبائی صدارت اعزاز ہے اور اس کی توقیر میرا فرض ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کا صوبائی صدر ہونے کی حیثیت سے ”کورنگ“ امیدوار نہیں بن سکتا اس لئے عہدے کے وقار کو بچانے کیلئے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قائد اور عہدے کا احترام ان پر واجب ہے۔ مسلم لیگ ن پوری طرح متحد ہے اور اس کی اعلیٰ قیادت کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے پارٹی کے مفاد اور فیصلوں کے لئے کام کرتا رہوں گا۔
پیر صابر شاہ نے اعلان کیا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے کورنگ امیدوار عام ورکر کی حیثیت سے بنوں گا تاہم پارٹی قیادت کے اس فیصلے پر شدید مایوسی ہوئی ہے اور امید ہے کہ قیادت اس پر نظرثانی کرے گی۔ واضح رہے کہ عمران خان اور عوامی تحریک کی جانب سے جاری دھرنوں کے دوران پیر صابر شاہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے حق میں ریلی نکالی گئی تاہم اس موقع پر جب نعرہ بازی کا وقت آیا تو پیر صابر شاہ کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے ”گو عمران“ کے بجائے ”گو نواز گو“ کا نعرہ لگا دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.