سانحہ شکار پور کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، سینیٹ انتخابات پیسے کا کھیل ہے،عمران خان
جمعرات 12 فروری 2015 15:24
شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت سانحہ شکار پور کے ذمہ داروں کا تعین کرے، سینٹ انتخابات میں پیسہ چل رہا ہے، ہماری حکومتیں دہشتگردوں کو تحفظ دیتی ہیں۔ سانحہ شکار پور کے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے موقع پر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے ذریعے لوگوں کو مارا جا رہا ہے ، سندھ حکومت سانحہ شکار پور کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔
جب تک پولیس ٹھیک نہیں ہوتی دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ۔ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جن علاقوں میں نفرتیں پھیلائی جاتی ہیں ان کے تھانوں کو پتہ ہوتا ہے ۔ پولیس سے سیاسی انتقامی کارروائیاں کرائی جا رہی ہیں ۔(جاری ہے)
جب سے لاڑکانہ کا جلسہ ہوا ہے ہمارے کارکنوں کو پکڑا جا رہا ہے ۔ سندھ میں لوگ شام کے بعد گھر سے باہر نہیں نکل سکتے ۔
پنجاب میں بھی ہمارے کارکنوں پر مقدمے بنائے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کب تک بھٹو کے نام پر غریبوں کا خون چوسیں گے ؟ اندرون سندھ لوگوں کی خودداری ختم کر دی گئی ۔ ہماری حکومتیں دہشت گردوں کو تحفظ دیتی ہیں ۔ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چل رہا ہے، یہ کون سی جمہوریت ہے ؟۔انھوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن والا واقعہ چھوٹا سانحہ نہیں ہے۔ بلدیہ ٹاؤن میں غریب مزدور مارے گئے ۔ ایم کیو ایم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ۔ نواز شریف غیرملکی دورے ختم کریں۔ خیبر پختونخوا کی پولیس دیگر صوبوں کے لیے مثال ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.