وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس۔۔۔ ہدایات جاری کر دیں

جمعرات 12 فروری 2015 14:10

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس۔۔۔ ہدایات جاری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بجلی کی فراہمی پر تر جیحٰ بنیادوں پر کا م کیا جا رہا ہے، عوام کو بجلی کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ اجلاس میں ایران سے بجلی در آمد کرنے اور تاپی گیس لائن پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ملک سے توانائی کے بحران کو ختم کرنے لیے کے جانے والے منصوبو ں میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوا م کو بجلی کی فراہمی آسان نر خوں پر کی جانے پر غور کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اجلاس میں یہ ہدایات جاری کیں کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے منصوبہ شروع کیا جائے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ریلوے سعد رفیق، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر پٹرولیم سمیت اعل حکام نے بھی شرکت کی۔