خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 7 دہشتگرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

جمعرات 12 فروری 2015 10:48

خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 7 دہشتگرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری2015ء) خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں سات دہشت گرد مارے گئے ، دہشت گردوں کے سات ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی میں ملک دشمن عناصر کے خلاف خیبر ون آپریشن جاری ہے ، وادی تیراہ کے گاؤں کوکی خیل اور شیخ کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ بمباری میں سات شدت پسند ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ۔ فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے سات ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :